اسلام آباد میں عمران خان کی کال پر جہلم سے بھرپور شرکت ہوگی ،چوہدری زاہد اختر

جہلم(عبدالغفور بٹ) 02نومبر کو اسلام آباد میں عمران خان کی کال پر جہلم سے بھرپور شرکت ہوگی ۔نیا پاکستان اب ہر شہری کا خواب ہے کرپٹ حکمرانوں کو اب مزید نہیں چلنے دیں گے،02نومبر اسلام آباد جام کردیں گے ، اور یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہوگا جہاں تاریخ ایک نئی کروٹ لے گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف جہلم کے صدر چوہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا نے02نومبر کے سلسلے میں منعقدہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کارکن بھرپور طریقے سے جانے کی تیاری کریں اور ضلعی تنظیم سے رابطہ میں رہیں جانے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کی جارہی ہے ۔انشاء اللہ جہلم سے ایک ریکارڈ عوام اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرے گی۔انھو ں نے مزید کہا کہ ہمارا یہ احتجاج پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ہے جس سے ہم آنے والی نسل کو اس چور ،کر پٹ اور منظم ما فیا سے چھٹکارا دلا سکتے ہیں ۔