پنجاب کے ثقافتی کھیل کنواں بیل دوڑ (ٹومبی)منعقد ہو رہا ہے

جہلم(عبدالغفور بٹ)پنجاب کے ثقافتی کھیل کنواں بیل دوڑ (ٹومبی)گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جشن مونن(موضع مونن روہتاس روڈ ) 23اکتوبر 2016بروز اتوار کو منعقد ہو رہا ہے ٹومبی کے منتظم اعلیٰ مہر محمد خان سابق ممبر ضلع کونسل جہلم ،چوہدری سعید مونن راہنما پاکستان مسلم لیگ ق نے ٹومبی میں اول دوئم سوئم آنے والے بیلوں کے مالکان کو سات لاکھ روپے نقد انعام ،روایتی پگ،حقہ،پنکھا اور دیگر انعامات دیے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ مونن کے جشن مونن کے منتظم اعلی مہر محمد خان سابق ممبر ضلع کونسل جہلم اور ان کے بیٹے چوہدری سعید مونن راہنما پاکستان مسلم لیگ ق ،چوہدری محمد شعیب انسپکٹر پنجاب پولیس اور چوہدری محمود الحسن ،چوہدری عدیل گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جشن مونن(موضع مونن روہتاس روڈ ) 23اکتوبر 2016بروز اتوار کو منعقد ہو رہا ہے جس میں ضلع جہلم ،ضلع گجرات،ضلع منڈی بہاوالدین اور گردونواح کے اضلاع کی ثقافتی کھیل ٹومبی کے شائقین اور ان کے بیل دوڑ (ٹومبی)کیلئے شرکت کرتے ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی منتظم جشن مونن نے اول دوئم سوئم آنے والی بیلوں کی جوڑی کے مالکان کو سات لاکھ روپے نقد انعام ،روایتی پگ ،حقہ اور دیگر انعامات سے نوازا جائیگا۔اس ثقافتی کھیل کو دیکھنے کیلئے ضلع جہلم ،چکوال،منڈی بہاولدین ،سرگودھا و دیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں اور ثقافتی کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔