ٹی ایم اے جہلم نے کچرا اٹھانے کی بجائے اسے فلتھ ڈپو میں آگ لگا کر ماحول کو گندا کرنا شروع کر دیا۔

جہلم(عبدالغفور بٹ)ٹی ایم اے جہلم نے کچرا اٹھانے کی بجائے اسے فلتھ ڈپو میں آگ لگا کر ماحول کو گندا کرنا شروع کر دیا۔دھوئیں کے غول سے پاس سے گزرنے والی عوام کھانسنے پر مجبور،محکمہ ماحولیات جہلم کے ڈسٹرکٹ آفیسر کی خاموشی عوام کیلئے ایک سوالیہ نشان ،تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے جہلم نے کچرا اٹھانے سے قبل فلتھ ڈپو شاندار چوک اور دیگر گردونواح کے فلتھ ڈپو میں آگ لگا کر کچرا کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،جس سے شدید دھواں ہونے کی وجہ سے عوام کا گزرنا محال ہو جاتا ہے اور بزرگ لوگ پیدل چلتے ہوئے کھانسنے پر مجبور ہو جاتے ہیں آئے روز کے دھواں کے غبار کی وجہ سے عوام شدید بیمار ہو سکتی ہے ،جبکہ محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر اور ڈسٹرکٹ آفیسر کو اتنی توفیق نہیں کہ ماحولیات کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں جس پرعوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی اوجہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ماحولیات آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ٹی ایم اے کے عملہ کو آئے روز کچرے کو آگ لگانے سے باز رکھا جائے تاکہ جہلم شہر ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہ سکے۔