تحصیل آفیسر (فنانس ) ٹی ایم اے جہلم کی ایماء پر سینئر صحافی شہباز بٹ پر حملہ کرنے والوں اور ٹی او (فنانس )کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ،عبدالغفور بٹ

جہلم(محمداشتیاق پال)تحصیل آفیسر (فنانس ) ٹی ایم اے جہلم کی ایماء پر سینئر صحافی شہباز بٹ پر حملہ کرنے والوں اور ٹی او (فنانس )کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ ،ان خیالات کااظہار عبدالغفور بٹ نائب صدر جہلم پریس کلب نے اپنے مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محکمے اپنی نااہلیاں چھپانے اور صحافیوں کے منظر عام پر لانے پر صحافیوں کے خلاف ہے گزشتہ روز سینئر صحافی شہباز بٹ جب ٹی او فنانس کے دفتر میں گیا تو وہاں پر پہلے سے موجود منصوبہ بندی کے تحت شہباز بٹ سے تلخ کلامی ہو گئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی اسی دوران ٹی او فنانس اور اس کے عملے نے چھڑانے کے بہانے شہباز بٹ کو قابو کر لیا اور ان کے حمایت یافتہ لوگوں نے اسے زد کوب کیا ۔ہم تمام صحافی برادری اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق ان سب کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی ورکنگ جرنلسٹ کو پلاننگ کے تحت تشدد کا نشانہ نہ بنایا جا سکے۔