امتیاز شہید روڈپر دلکشاء چوک سے مال روڈ پر پرائیویٹ اور ٹیکسی گاڑیوں کی پارکنگ سے اور تنگ سڑک ہونے لگی

مری(عثمان علی سے) امتیاز شہید روڈپر دلکشاء چوک سے مال روڈ تک بڑی تعداد میں پرائیویٹ اور ٹیکسی گاڑیوں کی پارکنگ سے اور تنگ سڑک ہونے کے باعث سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گاڑیاں اس دوران کئی کئی گھنٹے رش میں پھنس جاتی ہے کیونکہ سڑک تنگ ہونے کے باعث گاڑیاں کراس نہیں ہوسکتی جو سے سیاحوں کی تفریح کا قیمتی وقت ٹریفک میں پھنس جانے سے ضائع ہوجاتا ہے سیاحتی اور عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر مری اور سٹی ٹریفک پولیس کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے دلکشاء چوک سے مال روڈ تک امتیاز شہید روڈ پر پارکنگ کو فوری ختم کیاجائے تاکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔