دھارجاوہ واٹر سپلائی سکیم کی مین لائن سے پانی چوری کیا جارہا ہے ذرائع

مری(عثمان علی سے) دھارجاوہ واٹر سپلائی سکیم کی مین لائن سے پانی چوری کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ چٹہ موڑ سے دھار جاوہ روڈ پر تعمیراتی کام کیلئے پانی کا استعمال مین لائن سے پانی چوری کرکے کیا جارہا ہے لیکن ٹی ایم اے اور متعلقہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر رکھی ہیں عوامی حلقوں نے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مین لائن سے پانی چوری کرنے والوں کیخلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔