رین شلٹر گرائے جانے کیخلاف ایک شہری کا عدالت سے رجوع

مری(عثمان علی سے) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مری کی طرف سے لوئر ٹوپہ کے مقام پر رین شلٹر گرائے جانے کیخلاف ایک شہری نے عدالت سے رجوع کررکھا تھا سول کورٹ مری اور سیشن کورٹ مری اس عمل کو خلاف قانون قرار دے چکے ہیں اور ٹی ایم او کے خلاف فیصلے میں ڈگری بھی ہوچکی ہے مبارک عباسی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے باجود ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا اور اس عمل سے جو نقصان ہوا تھا اس کا ازالہ بھی نہیں کیاجارہا اعلیٰ حکام اس سلسلہ میں فوری نوٹس لیں۔