کشمیر کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں اوربھارتی درندگی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے،راجہ نصر اقبال

مری(عثمان علی سے)کشمیر کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں اوربھارتی درندگی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ،بھارت زیادہ عرصہ تک کشمیریوں کی آزادی دبا نہیں سکتا،شہداء کا خون را ئیگاں نہیں جانے دیں گے،آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے،اگر آزادی کی بات کرنا جرم ہے تو بھارت جان لے ہم نے یہ جرم کیا اور کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب میں ممتاز حریت پسند کشمیری رہنما راجہ نصر اقبال نے کشمیر کمیونٹی کے ایک اجلاس میں کیااُنھوں نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، ہم پوری دنیامیں بھارت کا مکرو ہ چہرہ بے نقاب کریں گے ،بھارت ہماری تحریکِ آزادی کو کچلنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور اب اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر کے ہمیں ڈرانا چاہتا ہے مگر احمق بھارت یہ نہیں جانتاکہ کشمیر ی 70سالوں سے بھارتی درد ناک مظالم سے نہیں ڈرے جو اب کی بار ڈر جائیں گے،بھارت نے کشمیریوں کی آزادی کو سلب کر کے اپنی نام نہاد جمہوریت پر کالا دھبہ لگا رکھا ہے اور دنیا جانتی ہے کہ کشمیری عوام کی آزادی کو دبا کر بھارت آزاد جمہوریت کا دعویٰ نہیں کر سکتا،اور کشمیریوں کی نسل کشی کر کے کشمیر پر اپنا تسلط قائم و دائم رکھنا چاہتا ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے آزادی کے حصول تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے،بھارتی درندگی و سفاکی ثابت کر رہی ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے لیکن بھارت شائد یہ بھول گیا ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر کسی بھی قوم کو غلام نہیں رکھا جا سکتا، انشاللہ ہم کشمیری ہزاروں قربانیوں کے با وجود بھی اپنی آزادی کی صدا بلند رکھیں گے۔