دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں،چوہدری علی احمد طاہر

گجرات(نمائندہ جہلم جیو)دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے والے اور ہمارے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا استعفیٰ مانگنے کی باتیں کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں،ترقی کا راستہ روکنے والے وطن دشمن عوام اب جھانسے میں نہیں آئیں گے،مسلم لیگ ن کی حکومت بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام کررہی ہے لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جلد ہی بحران مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور جلد ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور دور ہوگا۔ان خیالات کااظہار یونین کونسل نمبر (69) طاہر سے پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب چیئرمین چوہدری علی احمد طاہر،راہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری سہیل خالد جٹ اور چوہدری محمد مہیب گوہرنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔جس سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔