جماعت اسلامی ضلع بنوں ایک بار پھر اجتماع عام کے لئے متحرک ہو گئی

بنوں(نمائند جہلم جیو)جماعت اسلامی ضلع بنوں ایک بار پھر اجتماع عام کے لئے متحرک ہو گئی نوشہر ہ اضاخیل میں اجتماع عام کیلئے تیاریاں عر وج پر پہنچ گئی ہیں اجتماع عام کیلئے آنے والوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں بنوں میں گھر گھر کی مہم چلائی جا رہی ہے اس طرح ضلعی انتظامیہ کو اجتماع عام کی دعوت دی گئی ہے جماعت اسلامی ضلعی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہ یہ اجتماع عام ایک تاریخ ساز اجتماع ہو گی اور اسلامی نقلاب کی نوید ثابت ہو گی۔جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ دار نے بتایا کہ تمام امراء اجتماع عام کے روانگی کے دن اپنے مقام سے قافلہ کی قیاد ت خود کرینگے۔