کشمیر پوائنٹ مری میں سیاحوں کی تفریح کے لیے چلائی جانے والی ٹرین کی زد میں آکر بزرگ شہری شدید زخمی

کشمیر پوائنٹ مری میں ملک بھر سے آنے والے معزز سیاحوں کی تفریح و سہولت کے لیے چلائی جانے والی سافٹ وہیل ٹرین کی زد میں آ کر بز رگ شہری محمد عنایت شدید زخمی ہو گے ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیورکی غفلت و لاپرواہی کے باعث پیش آیااور ڈرائیور محمدمقصود موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے متاثرہ شخص کو THQہسپتال مری میں منتقل کر دیا۔ متاثرہ شخص کے اہل خانہ اور اہل علاقہ اس حادثہ کی وجہ شدیدغم وغصے میں مبتلا ہیں اور تھانہ مری میں اس حادثہ کی رپٹ درج کروائی ہے۔