ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر پو لیس تھا نہ لِلہ کی کاروائی

پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر پو لیس تھا نہ لِلہ کی کاروائی ،تین منشات فروش دھر لیے، مقدمے درج ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم اسد حسن علوی کی ہدایت پرپو لیس تھانہ لِلہ نے ایس ایچ او تھانہ لِلہ راجہ طارق بن عزیز کی سربراہی میں سب انسپکٹر شہباز حسین ،حافظ با بر ادریس اور محمد نعیم نے لِلہ ما ٹن روڑ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران تین اشخاص کریم اللہ ولد حاجی امین ساکن چو�آسیدن شاہ سے 105گرام چرس فضل ربی ولد نور محمد ساکن چوآسید ن شاہ سے 110گرام،ملک ذیشان عباس ولد ظہیر عباس ساکن کھیوڑہ سے 120گرام چرس برآمد کر کے ان خلاف زیر دفعہ9/Bکے تحت مقدمے درج کر لیے اس مو قع پر ایس ایچ او تھا نہ لِلہ راجہ طارق بن عزیز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ علاقہ کے امن امان پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہو سکتا ،عوام جرائم کے خاتمے کے لیے پو لیس کی معاونت کریں انشااللہ علاقے بھر کے مجرموں کو نشان عبرت بنا دو ں گا ۔