ڈی پی او جہلم حسن اسد علوی کی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں دوسرا معرکہ سر کر لیا

جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں دوسرا معرکہ سر کر لیا جس میں کے نتیجہ میں مختلف مقدمات میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی پولیس سٹیشن للٰہ،سوہاوہ،چوٹالہ ،پی ڈی خان کی پولیس نے چھ ملزمان گرفتار کرلیے،گزشتہ روز پولیس اسٹیشن للٰہ کے ذوالفقار ایس آئی اور عزت خان اے ایس آئی نے محمد مقبول حسین ولد محمد اقبال سکنہ قاضیاں سرگودھا سے 120گرام چرس ،جواد انور انسپکٹر ایچ آئی یو سوہاوہ نے مقدمہ قتل کے ملزم انصر محمود ولد عجب سکنہ دھلیال درگاہ سے 30بور پسٹل ،ارشد محمود ایس آئی پولیس اسٹیشن پنڈدادنخان ملزم ثاقب حمید ولد عبدالحمید سکنہ پیرغیب سے 110گرام چرس برآمد کر لی،جبکہ محمد اشرف ایس آئی نے ملزم محمد ریاض ولد غلام حیدر سکنہ کوٹلی سیداں کو غیر قانونی گیس کرنے پر گرفتار کر لیا ہے پولیس منگلا کینٹ کے محمد ارشاد نے مسماۃ پروین اختر کو گرفتار کر کے مقدمہ سرکا درج کر لیا ہے تفتیش جاری ہے۔