جہلم تھانہ صدر کے علاقہ چونترہ کولپور منشیات فروشوں اور نشیؤں کی آماجگاہ بن گئی

جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم تھانہ صدر کے علاقہ چونترہ کولپور منشیات فروشوں اور نشیؤں کی آماجگاہ بن گئی،اہل علاقہ نے کئی بار میڈیا کے ذریعے احکام بالا تک بات پہنچانے کی کوشش کی مگر بے سود آج ڈی پی او آفس میں معززین و اہلیان چونترہ و کولپورڈی پی اوجہلم کو تحریری طور پر درخواست دینے کا انکشاف،باوثوق ذرائع کے مطابق معززین علاقہ نے کہا کہ پہلے تو خبروں کے باوجود پولیس ان منشیات فروشوں کو گرفتار نہیں کرتی تھی مگر اب پولیس ملازمین چکر تو لگاتے ہیں مگر جواب ندارد کیونکہ کسی کی گرفتاری نہ ہونے پر عوام کے دلوں میں یہی شکوک و شبات ہیں کہ کہیں پولیس نے مک مکا تو نہیں کر لیا یا ان کا اپنا مال بیچا جا رہا ہے کیونکہ منشیات خریدنے کیلئے دور دراز علاقوں سے بھی لوگ آتے ہیں جس سے اہل علاقہ کے نوجوان بھی اس موذی نشہ کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازی ہار جائیں گے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی اپنی خصوصی شفقت سے منشیات کے گڑھ کا خاتمہ کریں تاکہ دکھی والدین کی دعائیں حاصل کر سکیں۔ کیونکہ مائیں اپنے بچوں کو سکول بھیجتے اور چھٹی ٹائم کے بعد گھر سے باہر کھیلنے بھی نہیں جا سکتے خواتین بھی گھریلو ضروریات زندگی کی اشیاء دوکان سے لانے نہیں جا سکتیں ،جس پر انہیں ہر وقت خوف لگا رہتا ہے کہ خدا نخواستہ ان کے بچے بھی کہیں منشیات کے عادی نہ ہو جائیں۔