جہلم سٹی لائنز کلب کے زیر انتظام ایک روزہ فری آئی کیمپ،ڈسٹرکٹ گورنر لائن میڈم ستارا سطوت کی خصوصی شرکت

جہلم(عبدالغفور بٹ) جہلم سٹی لائنز کلب کے زیر انتظام ایک روزہ فری آئی کیمپ،ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2 لیڈر آف دی ایئر لائن میڈم ستارا سطوت کا دورہ ،سٹی ڈسپنسری ،میونسپل ہیلتھ سنٹر میں سٹی لائنز کلب کے پرمننٹ پروجیکٹ ایکسرے مشین کا وزٹ،القاسم انسٹیٹوٹ برائے ذہنی معذور بچگان کے بچوں کے لیے ساؤنڈ سسٹم اور ایک غریب کو روزگار کیلئے ریڑھی پر لگائے بھٹہ بنانے کی مشین اور کیپٹن معظم علی شہید ویلفیئر ٹرسٹ کالاگجراں کو تین سٹینڈ والے بلڈ پریشر مشین عطیہ کیے،جہلم سٹی لائنز کلب کے زیر اہتمام فری آی کیمپ میں پانچ سو مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ اور ایک سو مریضوں کے مفت آپریشن کیلئے مریضوں کا انتخاب کیا گیا،تفصیلات کے مطابق لائنز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305این 2کی ڈسٹرکٹ گورنر لیڈر آف دی ایئر لائن میڈم ستارا سطوت نے ڈسٹرکٹ ٹریر لائن آمنہ حیدر اور لائن طارق مغل کے ہمراہ جہلم سٹی لائنز کلب زیر انتظام ایک روزہ فری آئی کیمپ کے وزٹ کیلئے جہلم تشریف لائیں ،جہلم سٹی لائنز کلب کے روح رواں سابق ریجن چیئرپرسن جہلم لائن شکیل احمد سیٹھی نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مہمانوں کے لیے ایک پرتکلف ناشتے کا انتظام کیا ہوا تھا لائن شکیل احمد سیٹھی کی رہائش گا ہ پر پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر لائن راجہ واجد محمود ،انڈو ز ڈی جی و نومنتخب صدر جہلم چیمبر آف کامرس لائن ارشد محمود ،ریجن چیئرپرسن جہلم لائن مظہر اکرام،زون چیئرپرسن جہلم لائن چوہدری بدر حمید،زون چیئرپرسن جہلم لائن محمداسحاق ڈار،زون چیئرپرسن جہلم لائن جاوید اسلام قریشی،میزبان لائن شکیل احمد سیٹھی،لائن توقیر اسلم،لائن جمال خالد،لائن عمران اصغر،لائن طارق،لائن عامر نثار، کے ساتھ ساتھ لائن یاسر حسین،لائن عبدالغفور بٹ لائن قدیر عزیز،لائن حاجی ندیم خان،لائن شیخ فیصل،لائن وقار حسین،لائن ملک سرفراز،لائن میاں ادریس،لائن آصف جہانگیر، لائن شیخ عرفان،لائن ملک مقصود نے ڈسٹرکٹ گورنر میڈم ستارا سطوت اور ان کے ساتھیوں کا استقبال کیا ،لائن شکیل سیٹھی نے ڈسٹرکٹ گورنر میڈم ستارا سطوت کو تحفہ میں شال دی،ناشتہ کے بعد ڈسٹرکٹ گورنر لائن میڈم ستارا سطوت کو لائنز کلب انٹرنیشنل کے( لوگو) سے سجائی گئی خوبصورت گاڑی میں کیمپ لے جایاگیا میجر اکرم شہید پارک میں لائن ڈاکٹر خالد ڈار اور سٹی کلب کے ممبران نے ڈسٹرکٹ گورنر کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے، میڈم نے فیتہ کاٹ کر کیمپ کا افتتاح کیا،کیمپ کی خاص بات اس کا مکمل طور پر ڈسپلن ہونا تھا ،عورتوں اور مردوں کیلئے علیحدہ علیحدہ بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا ،ہر آنے والے کو باقاعدہ پرچی جاری کی جاتی تھی جبکہ آئی سپیشلسٹ لائن ڈاکٹر خالد ڈار مریضوں کو چیک کر رہے تھے ،جس میں 500او پی ڈی ،100آپریشن،میڈیسن ،آئی او ایل لائنز فری جاری کریں گے،آخر میں لائن شیخ عرفان کے گھر پرتکلف ضیافت کا انتظام کیا گیا۔فری آئی کیمپ کے موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2 لیڈر آف دی ایئر لائن میڈم ستارا سطوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم سٹی لائنز کلب کے صدر لائن آصف ملک ، لائن توقیر اسلم سیکرٹری اور دیگر لائن ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جو ہر سال فری کیمپ اور ا س کے مستقل منصوبے ایکسرے مشین ودیگر ادارہ جات کو امداد قابل صد تحسین ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ جہلم سٹی لائنز کلب اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری و ساری رکھے گئے۔وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لائن میجر(ر)محمدا نور مرزا بوجہ علالت جہلم سٹی لائنز کے پروجیکٹ میں نہ آسکنے پر ہم ان کی کمی محسوس کررہے ہیں سب نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،