محکمہ واپڈا والوں کی لاپرواہی کی انتہا

دھریالہ جالپ(شیخ گوہروقاص پراچہ)دھریالہ جالپ محلہ پراچگان میں محکمہ واپڈا والوں کی لاپرواہی کی انتہا ۔ واپڈا والوں نے بجلی کی مین تاریں لوگوں کے دروازوں اور روشن دانوں سے لٹکا دیں۔ راہ گزر افراد کے سر تاروں کے ساتھ لگتے ہیں جو کسی بھی وقت انسانی زندگی کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہیں۔ چھوٹے بچے گٹاری بنا کر اِن تاروں سے کھیلتے ہیں ۔ اہلِ محلہ کا اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ محکمہ واپڈا والوں کا قبلہ درست کیا جائے اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے محفوظ رکھا جائے۔