نوتعینات تحصیلدار مری پندرہ دن گزرنے کے باوجود ابھی تک چارج نہ سنبھال سکا

مری(عثمان علی سے) نوتعینات تحصیلدار مری پندرہ دن گزرنے کے باوجود ابھی تک چارج نہ سنبھال سکا لوگوں کو شید مشکلات کاسامنا احتجاج کرنے والے بھی منظر سے غائب ہوگئے اور اب نئے تعینات تحصیلدار کی مری میں عدم موجودگی سے نوجوان بری طرح متاثر ہورہے ہیں ڈومیسائل کی تیاری اور دیگر جائیداد سے متعلق معاملات بھی لٹک چکے ہیں سائلین نے اس صورتحال میں شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔