بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کا ہونا بے حد ضروری ہے

مری(عثمان علی سے)بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کا ہونا بے حد ضروری ہے جس سے بچوں کی ذہنی ترقی اور حصول علم کا شوق پیدا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی انعام الرحیم ٹی ایم او ٹی ایم اے مری نے تقریبات نیشنل ایکشن پلان کے تحت مری آرٹس کونسل کے زہتمام منعقدہ پپٹ شو کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا اس پپٹ شو میں راولپنڈی کے معروف پپٹ گروپ فنی انٹرٹینمنٹ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں بچوں کی تفریح کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کے طریقوں کو بھی خوبصورت طریقے سے پیش کیا گیا جسے سب نے سراہاپپٹ گروپ نے آخر میں دعائیہ نظم پیش کی جسے بچوں کے ساتھ مل کر گایا ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے ابتدائی کلمات میں آرٹس کونسل کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا مقصد سوسائٹی کے تمام عناصر کو یکجا کرنا ہے او رآج کی تقریب اسی ضمن کی کڑی تھی، تقریب میں بچوں، طلباء، اساتذہ، سول افسران مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورآرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔