محکمہ جنگلات کی 50 کنال سے زائد اراضی پر ٹی ایم اے مری کے ملازم کا قبضہ واگزار کراکر یہاں خوبصورت نرسریاں بنائی جائیں عوامی حلقے

مری(عثمان علی سے) محکمہ جنگلات کی 50 کنال سے زائد اراضی پر ٹی ایم اے مری کے ملازم کا قبضہ واگزار کراکر یہاں خوبصورت نرسریاں بنائی جائیں عوامی حلقوں کا مطالبہ چک کمیٹی مسیاڑی کی باؤنڈری لائن پر ایک سرکاری ملازم نے محکمہ جنگلات کی 50 کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کررکھا ہے جسے فروخت کرنے کی بھی متعدد بار کوشش کی گئی محکمہ جنگلات کے ذمہ داران نشاندہی کرکے اپنی باؤنڈری لائن علیحدہ کریں اور مذکورہ ٹی ایم اے مری کے ٹیکس کلرک کی طرف سے سرکاری زمین ہتھیانے پر فوری سخت ترین کاروائی عمل میں لائیں عوامی حلقوں کا مطالبہ۔