یونین کونسل چارہان میں سوئی گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے

مری(عثمان علی سے) یونین کونسل چارہان میں سوئی گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے پہلے مرحلے میں ڈنہ کے مکینوں کو یہ سہولت فراہم کرکے گیس فراہمی کاغاز کیا جائیگا ان خیالات کااظہار صدر لائرز ونگ و لیگل ایڈوائزرسوئی گیس مری اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل چارہان کو گیس کی فراہمی کیلئے سروے کاآغاز کر دیا گیا ہے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اورمعاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کی اس سلسلے میں تعاون قابل ستائش ہے گیس پوری یونین کونسل کے رہائشیوں کی بنیادی ضرورت ہے اور اس سہولت کو سب تک پہنچانا ہمارا فرض ہے ہمیں امید ہے کہ آئندہ برس پوری یونین کونسل میں گیس فراہم کردی جائیگی۔