فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے ان شعبہ جات سے وابستہ ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ،

جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام) حکومت پنجا ب کی ہدایات کے مطابق فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے ان شعبہ جات سے وابستہ ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ، حکومت پنجاب نے رجسٹریشن کے عمل کی نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان احمد سندھو کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے ۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان احمد سندھو نے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے فلم، ٹیلی وژن، سٹیج ، موسیقی،مجسمہ سازی، پینٹنگ، کیلی گرافی، کوریو گرافی، داستان گوئی وغیرہ اور ان جیسے دیگر شعبہ جات سے وابستہ فنکاروں سے کہا ہے کہ وہ رجسٹریشن فارم کے حصول کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس سول لائن روڈ ، نزد نادرا دفتر جہلم ، فون نمبر03344032111 03006250041/ پر رابطہ کریں۔ رجسٹریشن کا عمل30 اکتوبر 2016 تک جاری رہے گا۔ تمام آرٹسٹ حضرات حکومتی اطلاع کے مطابق ترتیب دی جانے والی فہرستوں میں اپنا اندراج یقینی بنائیں تا کہ آئندہ آنے والی سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے ۔