اولیاء کرام کی درگاہیں اورمزارات عقیدت مندوں کوامن درس دیتی ہیں۔پیرسیدتوقیرالحسنین شاہ کاظمی

پائی خیل(نامہ نگار) قاری آصف عنایت اللہ چشتی،حافظ کریم اللہ چشتی،حافظ غلام سرورنقشبندی،سیدمظہرشاہ کاظمی ،محمدابوبکرشاہ ودیگرنے حج کی مبارکباددی۔ اولیاء کرام کی درگاہیں اورمزارات عقیدت مندوں کوامن درس دیتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت حنفی بریلوی پائی خیل شہرکے علمائے کرام قاری آصف عنایت اللہ چشتی،حافظ کریم اللہ چشتی،حافظ غلام سرورنقشبندی،سیدمظہرشاہ کاظمی ،محمدابوبکرشاہ ودیگرنے جماعت اہلسنت ضلع میانوالی کے صدرپیرسیدتوقیرالحسنین شاہ کوحج کی مبارکباددی اورآستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف کے بزرگان کے مزارات پرحاضری دی۔اس موقع پرجماعت اہلسنت ضلع میانوالی کے صدرپیرسیدتوقیرالحسنین شاہ نے علمائے کرام سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ برصغیرپاک وہندمیں دین اسلام کی اشاعت وترویج اور حقیقی سربلندی کاسہرااولیاء کرام کے سَرہے ۔کیونکہ دین اسلام میں کوئی جبرنہیں ۔اولیاء کرام نے اپنے اخلاق وافکاراورکردارکی وجہ سے دین اسلام کی اشاعت دنیاکے کونے کونے تک پہنچائی ۔انہوں نے کہاکہ اولیاء کرام کی دین اسلام کی بے مثال خدمت کے عوض آج بھی ان کی خدمات کوسنہری حروف میں لکھاجارہاہے اوریہی اولیاء کرام کافیضان ہے ۔جس کی وجہ سے ہزاروں کافروں نے اسلام قبول کیاہے ۔اولیائے کرام ،پیران عظام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اولیاء کرام ایسی برگزیدہ شخصیات ہیں جن کودیکھ کراللہ یادآجاتاہے یہی وجہ ہے کہ اولیاء کرام کی درگاہیں اورمزارات عقیدت مندوں کوامن درس دیتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ انسان کوانسان سے محبت ہونی چاہیے اوراس کے گناہ سے نفرت کرنی چاہیے ۔پیرصاحب کی طرف سے علمائے کرام کی خوب تواضع بھی کی گئی اورآخرمیں ملک وقوم وعالم اسلام کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی۔