ضلع جہلم میں سیاسی ہلچل……………………..؟

جہلم(عبدالغفوربٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع بھر سے کلین سویپ کرنے والی واحد پارٹی ہے جس میں آنے والے چند دنوں میں بہت بڑی داراڑ دکھائی دینے لگی ہے،باوثوق سیاسی ذرائع کے مطابق آج کے بعد دس دن کے اندر ایک دھڑا ضلع جہلم کے اندر پریس کانفرنس کرنے جارہا ہے ذرائع کے مطابق ایسی پریس کانفرنس ضلع میں پہلی بار سیاسی ہلچل مچا دے گئی، ایک دھڑے کو سرخ رنگ پسند ہے اور ایک دھڑے کو سبز رنگ پسند ہے اگر پاکستان مسلم لیگ ن کے جھنڈے کا رنگ دیکھیں تو وہ سبز ہے، ذوالفقار علی بھٹو شہید کے جھنڈے میں سبز کے ساتھ سرخ رنگ بھی موجود ہے،اگر پاکستان تحریک انصاف کی طرح پاکستان مسلم لیگ ن بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی تو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کو دوبارہ منی لاڑکانہ بنانے میں دیر نہیں کریگی،یاد رہے کہ موجودہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں میں بھی تبدیلی کی وجہ سے نئے چہرے بھی سامنے آسکتے ہیں۔