پائی خیل میں آوارہ اورخارش زدہ کتے ٹولیوں کی شکل میں شہرمیں پھرنے لگے

پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل میں آوارہ اورخارش زدہ کتے ٹولیوں کی شکل میں شہرمیں پھرنے لگے شہری خوف وہراس کاشکارویکسین نایاب تفصیلات کے مطابق پائی خیل میں آوارہ اورخارش زدہ درجنوں کتے ٹولیوں کی شکل میں مختلف محلہ جات سرمت خیل،چنن خیل،کبی خیل،طربازخیل،دروخیل،شیرخیلاوردیگرمحلوں کے گلی کوچوں میں ایک دوسرے کوکاٹنے لگے جس سے ان میں سے اکثرباولاپن کاشکارہوکرپالتوجانوروں اورانسانوں کوکاٹنے لگے جس سے شہری خوف وہراس میں مبتلاہوگئے ادھربنیادی مرکزصحت پائی خیل میں طویل عرصہ سے اینٹی ریبیز(باولاپن)ویکسین اوراینٹی ریبیزسیرم نایاب ہے ۔جس سے متاثرہ ناداراورغریب مریض چاروں ناچارڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کارخ کرنے پرمجبورہوجاتے ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی ،ای ڈی اوہیلتھ اورٹی ایم اے میانوالی سے آوارہ کتوں کی تلفی اوربنیادی مرکزصحت پائی خیل میں اینٹی ریبیز(باولاپن)ویکسین اوراینٹی ریبیزسیرم کی دستیابی کویقینی بنانے کامطالبہ کیاہے ۔