وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لائن میجر(ر)محمدا نور مرزا کی عیادت

جہلم(عبدالغفور بٹ)وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لائن میجر(ر)محمدا نور مرزا جو گردہ کے عارضہ میں مبتلا تھے صحت یابی کے بعد ان کے آفس میں عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ،عیادت کرنے والوں میں زون چیئرپرسن جہلم ایم جے ایف لائن جاوید اسلام قریشی ،کلب سیکرٹری لائن عبدالغفور بٹ ،لائن وقار حسین نے لائن میجر(ر)محمدانور مرزا کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں مکمل صحت یاب کیلئے دعا دی ،اس موقع پر وائس ڈسٹرکٹ گورنر میجر (ر)محمد انور مرز ا نے کہا کہ آپ لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور آپ کے درمیان موجود ہوں آپ نے میرے لیے جو دعائیں کیں میں آپ کا بے حد مشکور ہوں انشاء اللہ خدمت کے اس کا م کو جاری و ساری رکھوں گا ۔