ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خالد ریاض خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جہلم(عبدالغفور بٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خالد ریاض خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں کہا کہ خالد ریاض جیسے ایماندار آفیسر ملک کے جس گوشے میں بھی جائیں گے وہ ایک محب وطن کے طور پر جانے پہچانے جائیں گے،میرے ساتھ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کا ساتھ تھوڑے عرصے پر محیط ہے مگر ان کی ایماندار ی اور فرض شناسی ہر زبان زد عام پر ہے۔جو محکمہ پولیس کیلئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔ پولیس لائن جہلم میں الوداعی تقریب ،حسن اسد علوی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے خالد ریاض خان DSP ہیڈکوارٹرز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کو الوداعی پارٹی اور تحائف دئے۔تقریب میں سپر ٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم چوہدری مظہر وحید ،DSP ٹریفک راجہ نثار،ڈی ایس پی سٹی جہلم شاہ صدیق ،ڈی ایس پی سوہاوہ شاہد نذیر ،SHOsضلع جہلم اور DPOآفس کے انچارج مدات نے شرکت کی اور ریٹائر ہونے والےDSPکیلئے دعاوں اور نیک تمناوں کا اظہارکیا۔