جہلم پولیس ان ایکشن،

جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال)پولیس تھانہ جہلم ،دینہ ڈومیلی کی ناجائز اسلحہ منشیات رکھنے اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر 5افراد کے خلاف قانونی کاروائی،تھانہ سٹی جہلم کے سرفراز احمد ایس آئی نے انعام علی ولد مظہر علی سکنہ کریم پورہ سے پسٹل 22بور معہ 3گولیاں اور وحید اکمل ولد بشیر احمد سکنہ ہریانوالہ ضلع گجرات سے پسٹل 30بور معہ 3گولیاں،تھانہ ڈومیلی کے قمر شہزاد اے ایس آئی نے ملزم حسن علی ولد انتظار حسین سکنہ اڈرانہ سے پسٹل 30بور معہ 3گولیاں ،سی آئی اے سٹاف کے محمد طفیل اے ایس آئی نے محمد عرفان ولد محمد یونس سکنہ محمدی چوک جہلم سے علاقہ تھانہ دینہ سے 300گرام ہیروئن برآمد کر لی تھانہ ڈومیلی کے منظور حسین اے ایس آئی نے مجاہد حسین ولد مطلوب حسین کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔